ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جیو ٹاور معاملہ: کسان تحریک کے دوران ریلائنس کی صفائی ، ہمارا کنٹریکٹ فارمنگ سے کوئی تعلق نہیں

جیو ٹاور معاملہ: کسان تحریک کے دوران ریلائنس کی صفائی ، ہمارا کنٹریکٹ فارمنگ سے کوئی تعلق نہیں

Mon, 04 Jan 2021 21:02:13    S.O. News Service

نئی دہلی،04؍جنوری(آئی این ایس انڈیا) زرعی قوانین کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے درمیان ریلائنس جیو کے موبائل ٹاوروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس میں ریلائنس اور اڈانی کی مصنوعات کی مخالفت کی جارہی ہے۔ اس کے نتیجے میں پنجاب میں ریلائنس جیو کے 1500 سے زیادہ ٹاور کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔

اس پر کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں اب کہا گیا ہے کہ کمپنی کا کنٹریکٹ فارمنگ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ نیز کمپنی نے ریاستی حکومت سے بھی معاملے کو نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ ، ریلائنس ریٹیل لمیٹڈ (آر آر ایل) ، ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ (آر جے آئی ایل) اور ریلائنس سے وابستہ کوئی دیگرکمپنی نہ تو کارپوریٹ یا کنٹریکٹ فارمنگ کرتی ہے اور نہ ہی کرواتی ہے اور نہ ہی کمپنی کا مستقبل میں اس کاروبار میں آنے کا کوئی منصوبہ ہے۔ کاپریٹ یا کنٹریکٹ کھیتی کے لئے کسی بھی ریلائنس یا ریلائنس کے ماتحت ادارہ نے ہریانہ / پنجاب یا ملک کے کسی دوسرے حصے میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر کوئی زمین نہیں خریدی ہے۔ اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کرنے کا کوئی منصوبہ ہے۔

ریلائنس ریٹیل ہندوستان میں منظم خوردہ کاروبار میں ایک سر فہرست کمپنی ہے۔ یہ ملک میں دیگر برانڈز ، مینوفیکچررز اور سپلائرز کے مختلف برانڈز کی تمام اقسام کے مصنوعات کو ، اناج ، پھل ، سبزیاں اور روز مرہ استعمال ہونے والا سامان ، ملبوسات، دوائیں ، الیکٹرانک مصنوعات فروخت کرتی ہے۔ یہ براہ راست کسانوں سے نہیں خریدتی ہے۔ کمپنی نے کسانوں سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے لیے طویل مدتی خریداری کے معاہدے کبھی نہیں کیے ہیں اور نہ ہی کبھی ہوگا۔


Share: